Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / ضلع کانپور میں متعدی بخار سے 550 افراد متاثر

ضلع کانپور میں متعدی بخار سے 550 افراد متاثر

کانپور۔ 17 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ضلع کانپور میں گھٹمبور تحصیل کے بھنور گاؤں میں وائرل فیور (متعدی بخار) سے متاثرہ کم از کم 250 مریضوں کو مختلف طبی مراکز میں شریک کروادیا گیا ہے جبکہ اس مرض سے متاثرین کی تعداد 550 تک پہنچ گئی ہے ۔ تاہم سرکاری حکام نے زہریلے بخار سے کوئی موت واقع ہونے کی تردید کی ہے۔چیف میڈیکل آفیسر آر پی سنگھ نے بتایا کہ بخار سے متاثرہ 550 افراد کو ادویات فراہم کی گئی ہیں اور گاؤں کے ہیلت سنٹر میں ان کا علاج کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شدید متاثرہ 50 افراد کو ڈاکٹرں کی نگرانی میں رکھا گیا اور باقیماندہ افارد کو ڈسچارج کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT