Sunday , April 30 2017
Home / جرائم و حادثات / ضلع کرشنا میں بس حادثہ، 11 ہلاک

ضلع کرشنا میں بس حادثہ، 11 ہلاک

وجئے واڑہ 28 فروری (پی ٹی آئی) ضلع کرشنا کے قومی شاہراہ 64 پر حیدرآباد آرہی بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 11 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ خانگی والوؤ بس میں 44 افراد سوار تھے اور یہ بھوبنیشور سے حیدرآباد جارہی تھی۔ جس وقت حادثہ پیش آیا مسافرین محو خواب تھے۔ بس ڈرائیور بھی ہلاک ہوگیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ شاہراہ پر دو تنگ راستوں کے درمیان یہ حادثہ پیش آیا۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ بس تیز رفتار ہونے کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا۔ تاہم مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ بس کا اگلا حصہ بُری طرح تباہ ہوگیا اور نعشیں نکالنے کیلئے کٹر کی مدد لینے پڑی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT