Friday , April 28 2017
Home / شہر کی خبریں / ضلع کرشنا میں تلگودیشم اور وائی ایس آر کانگریس میں تصادم

ضلع کرشنا میں تلگودیشم اور وائی ایس آر کانگریس میں تصادم

حیدرآباد 20مارچ (یواین آئی) آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں حکمراں جماعت تلگودیشم اور اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے کارکنوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ۔پینوگونچی پورولو منڈل کے سبائی گڑم میں تلگودیشم اور وائی ایس آر کانگریس کے کارکن میں کل رات یہ تصادم ہوا ۔ دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے گروپس نے تیز دھار ہتھیاروں کے ساتھ ایک دوسرے پر حملہ کردیا ۔اس واقعہ میں دونوں جماعتوں کے دس کارکن زخمی ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہونچی جس نے زخمیوں کو نندی گاما کے اسپتال منتقل کیا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT