Sunday , October 22 2017
Home / جرائم و حادثات / ضلع کرشنا میں سڑک حادثہ ،تین افراد ہلاک

ضلع کرشنا میں سڑک حادثہ ،تین افراد ہلاک

حیدرآباد ،14  جولائی (یو این آئی) آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ حادثہ پامورو منڈل کے کتہ مدالا کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹھہری ہوئی لاری کو کار نے ٹکر دے دی ۔ اس حادثہ میں وجئے واڑہ سے تعلق رکھنے والے ستیہ نارائنا ‘ وینکٹیشور ریڈی اور ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔ اس حادثہ میں دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT