Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع کریم نگر میں ایس ایس سی کا 84.4 فیصد نتیجہ

ضلع کریم نگر میں ایس ایس سی کا 84.4 فیصد نتیجہ

کریم نگر 13 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دسویں سالانہ امتحانات میں ضلع کریم نگر کے اسکولوں کے نتائج حوصلہ افزاء رہے جبکہ ضلع کو پانچواں مقام حاصل ہوا۔ ضلع کا نتیجہ 84.4 فیصد رہا۔ کامیاب ہونے والے امیدواروں میں لڑکیوں کو لڑکوں پر سبقت رہی۔ ڈی ای او سرینواس چاری نے تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہاکہ سرکاری مدارس میں بھی اسپیشل کلاس کا اہتمام کرتے ہوئے بچوں کو سخت محنت کروائی گئی جس کے نتیجہ میں سرکاری مدارس کا نتیجہ بھی بہتر رہا۔ انھوں نے بتایا کہ ایک خانگی اسکول الفورس 54 اور ایک مہتا اسکول کے 34 بچوں نے 10 جی پی اے حاصل کیا۔ انفورس اسکول کی نازیہ آفرین نے 9.3 جی پی اے نشانات حاصل کئے۔

TOPPOPULARRECENT