Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع کریم نگر کے اقلیتی مدارس میں داخلوں کیلئے آج قرعہ اندازی

ضلع کریم نگر کے اقلیتی مدارس میں داخلوں کیلئے آج قرعہ اندازی

جگتیال۔/20جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کریم نگر میں جملہ 8اقلیتی اقامتی مدارس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جس میں کریم نگر مستقر پر دو ( ایک لڑکا، ایک لڑکی )، راما گنڈم میں لڑکوں اور حضور آباد میں لڑکوں اور کورٹلہ میں لڑکوں کیلئے سرسلہ میں لڑکیوں کیلئے پداپلی میں لڑکیوں کیلئے قیام عمل میں آیا، ریاستی حکومت فی طالب علم 80 ہزار روپئے خرچ  کررہی ہے۔ ایسے میں ضلع کریم نگر کے جملہ 8 مدارس میں بالخصوص لڑکیوں کے مدارس میں تناسب بہت کم ہے۔ جگتیال مدرسہ میں 111 نشستیں مخلوعہ ہیں۔ صحیح انداز میں تشہیر نہ ہونے سے زیادہ تر لوگ آن لائن درخواست داخل نہ کرسکے جس کی وجہ سے انہیں مدرسہ میں داخلے سے محروم ہونا پڑا۔ داخلے کیلئے خواہشمند ہیں مگر حکومت انہیں موقع فراہم نہ کرتے ہوئے جہاں پر دیگر مدارس میں گنجائش سے زیادہ درخواستیں آئی ہیں اور ان طلبہ کو قرعہ اندازی کے ذریعہ روانہ کیا جارہا ہے جس کیلئے کل یعنی 21جولائی بروز جمعرات 12بجے دن وٹس کالج کریم نگر میں قرعہ اندازی عمل میں آئے گی۔ یہ بات او ایس ڈی مغفور علی نے بتائی۔ واضح رہے کہ مدارس کا 12جولائی سے باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے لیکن طلباء کو ابھی تک نصابی کتب اور سماجی علم کے اساتذہ کا تقرر عمل میں نہیں آیا اور تعلیم کا بھی باقاعدہ عمل نہیں ہوا۔ دینی تعلیم کا بھی وعدہ کیا گیا جس کے لئے معلم کا تقرر عمل میں نہیں لایا گیا۔

گجویل میں سڑک حادثہ
ایک شخص ہلاک
گجویل۔/20جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سڑک حادثہ میں ایک شخص فوت ہونے کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب گجویل منڈل کے موضع کونیائے پلی کا رہنے والا 50سالہ شیوا راملو آج صبح کونڈہ پاک منڈل کے موضع کنکور پلی بذریعہ موٹر سیکل جانے کے دوران مخالف سمت سے آنے والی نامعلوم گاڑی موضع کوڈکنڈلا سیوار کے قریب شیواراملو کی موٹر سیکل سے ٹکرا جانے کے سبب شیواراملو شدید زخمی ہوگیا۔ جس کو بغرض علاج دواخانہ منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستہ ہی میں جانبر نہ ہوسکا۔ سب انسپکٹر کنکنور پلی مسٹر راما کرشنا ریڈی نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج رجسٹر کرکے مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT