Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع کوترقی دینے جامع منصوبہ بندی

ضلع کوترقی دینے جامع منصوبہ بندی

عہدیداروں کے اجلاس سے ضلع کلکٹر سرسلہ کرشنا بھاسکر کا خطاب
سرسلہ 14 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے جامع منصوبندی کی جائے گی۔ عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ فرض شناسی کے ساتھ ڈیوٹی انجام دیں۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر سرسلہ ڈی کرشنا بھاسکر نے کیا۔ وہ یہاں اپنے چیمبر میں مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ منعقد کردہ اجلاس کو مخاطب کررہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ سرسلہ ضلع میں تعینات سب ہی عہدیدار تجربہ کار ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ تجربہ کار عہدیدار اپنے تجربات کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع کی ترقی میں اہم رول ادا کریں گے۔ کلکٹر نے کہاکہ وہ ہر ہفتہ ضلع کی ترقی کے لئے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس طلب کرتے ہوئے درپیش مسائل سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے اس کی یکسوئی کی کوشش کریں گے۔ اس اجلاس کو ڈپٹی کلکٹر شیخ یاسمین پاشاہ نے بھی مخاطب کیا اور کہاکہ سرسلہ ضلع کے تمام تعلیمی اداروں پر راجنہ سرسلہ ضلع تحریر کرنے کی ذمہ داری پنچایت راج عہدیداروں کو سونپی۔ انھوں نے دیگر تمام عہدیداروں سے کہاکہ وہ محکمہ جات کی تفصیلات ر یکارڈ کے ساتھ رکھیں۔ اس موقع پر آر ڈی او شیوا پرساد، ڈی ای او رادھا کرشنا، ڈی پی او شیکھر، ڈی آر ڈی او پی ڈی ہنمنت راؤ، آر ٹی او کونڈل راؤ، ڈاکٹر رمیش و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT