Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ضلع کھمم کے حلقہ اسمبلی پالیرو کے آج نتائج

ضلع کھمم کے حلقہ اسمبلی پالیرو کے آج نتائج

حیدرآباد۔/18مئی، ( سیاست نیوز)ریاست تلنگانہ کے حلقہ اسمبلی پالیرو کے منعقدہ ضمنی انتخاب کی رائے شماری ( ووٹوں کی گنتی )کا19مئی کو صبح سے آغاز ہوگا۔ بتایا جاتا ہے کہ سال 2014 میں اس حلقہ اسمبلی کے منعقدہ انتخاب میں 90.01 فیصد رائے دہی ہوئی تھی لیکن 16مئی کو منعقدہ ضمنی انتخاب کی رائے دہی کا اوسط 89.73 فیصد رہا۔ اس مرتبہ بھی رائے دہی کا اوسط گزشتہ رائے دہی کے تقریباً برابر رہنے کی وجہ سے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی کامیابی کے امکانات روشن ہوچکے ہیں۔ اس ضمنی انتخاب میں مسٹر ٹی ناگیشور راو وزیر عمارات و شوارع نے تلنگانہ راشٹرا سمیتی امیدوار کی حیثیت سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیا۔تلگودیشم اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے کانگریس امیدوار کے حق میں انتخابات میں حصہ نہیں لیا ۔ وینکٹ ریڈی کی بیوہ کانگریس ٹکٹ پر مقابلہ کررہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT