Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ضلع کھمم کے پالیرو اسمبلی حلقہ کیلئے ضمنی انتخاب،شیڈول جاری ، 16 مئی کو رائے دہی ، 19 مئی کو نتائج

ضلع کھمم کے پالیرو اسمبلی حلقہ کیلئے ضمنی انتخاب،شیڈول جاری ، 16 مئی کو رائے دہی ، 19 مئی کو نتائج

حیدرآباد۔/19 اپریل، ( سیاست نیوز) الیکشن کمشنر نے کھمم ضلع کے پالیرو اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تلنگانہ کے پالیرو اسمبلی حلقہ کے علاوہ جموں کشمیر، جھارکھنڈ، گجرات، اتر پردیش، مدھیہ پردیش میں بعض 10 اسمبلی اور لوک سبھا حلقوں کے ضمنی چناؤ کا شیڈول  جاری کیا ہے۔ 22 اپریل کو انتخابی اعلامیہ جاری  کیا جائے گا جس کے ساتھ ہی درخواستوں کے ادخال کا آغاز ہوجائیگا۔ 29اپریل تک پرچہ جات نامزدگی داخل کئے جاسکتے ہیں۔ 30اپریل کو پرچہ جات نامزدگی کی جانچ کی جائے گی اور 2 مئی تک درخواستیں واپس لی جاسکتی ہیں۔ 16مئی کو رائے دہی اور 19مئی کو رائے شماری اور نتیجہ کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کانگریس کے رکن اسمبلی آر وینکٹ ریڈی کے انتقال کے باعث پالیرو اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔ کانگریس پارٹی نے اس حلقہ سے بلا مقابلہ انتخاب کیلئے ٹی آر ایس کو مقابلہ سے دور رہنے کی خواہش کی لیکن کھمم میں پارٹی موقف کے استحکام کو دیکھتے ہوئے امکان ہے کہ ٹی آر ایس اپنا امیدوار میدان میں اُتارے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کھمم ضلع میں 27اپریل کو ٹی آر ایس کی پلینری سیشن مقرر ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ سے پلینری سیشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

TOPPOPULARRECENT