Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع کی ترقی کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت

ضلع کی ترقی کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت

منچریال میں جائزہ اجلاس سے کلکٹر آر وی کرنن کا خطاب
منچریال ۔ 8 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع منچریال کی ترقی کیلئے تیزی سے اقدامات کرنے کیلئے ضلع کلکٹر منچریال مسٹر آر وی کرنن نے تمام عہدیداروں کو ہدایت دی ہے وہ کلکٹر آفس میں منعقدہ جائزہ اجلاس سے مخاطب ہوتے ہوئے یہ بات کہی ۔ چیف سکریٹری تلنگانہ مسٹر پردیپ مہندرا کی ہدایت پر انہوں نے کہا کہ تمام عہدیدار ضلع میں موجود وسائل کا بھرپور استعمال کریں ۔ شعبہ زراعت پر منصوبہ بند طریقہ پر عمل کرتے ہوئے کسانوں کو تمام سہولیات مہیا کئے جائیں ۔ جاریہ سال اطمینان بخش مانسون کی وجہ سے تمام ذخیرہ آب لبریز ہوچکے ہیں ۔ کسانوں کو آبپاشی کیلئے وافر پانی موجود ہے اس خصوص میں ان میں شعور بیدار کیا جائے تاکہ وہ پیداوار میں اضافہ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ نفع حاصل کرسکیں ۔ مشن کاکتیہ تالابوں میں مچھلی کی افزائش میں اضافہ کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی اور مائناریٹی رہائشی اسکول و ہاسٹلس میں برسر موقع مینو کا جائزہ لیں ۔ بیروزگار نوجوانوں کیلئے سبسیڈی قرض کی فراہمی کے انتظامات کئے جائیں ۔ انہوں نے شی ٹیم سے کہا کہ وہ پابندی سے خواتین کے خلاف ہراسانی کے واقعات پر سخت نظر رکھیں اور برسرموقع کارروائی کریں ۔ مجموعی طور پر انہوں نے تمام محکمہ جات کے صدور سے کہا کہ وہ اپنے اپنے فرائص کو بخوبی اور پابندی سے انجام دیتے ہوئے ضلع کی ترقی میں اپنا اہم کردار نبھائیں ۔ لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اس پروگرام میں ضلع فاریسٹ آفیسر مسٹر پربھاکر منچریال انچارج آر ڈی او مسٹر پانڈرنگاراؤ کے علاوہ تمام محکموں کے اعلی عہدیداروں نے حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT