Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع گلبرگہ میں 2015کے جرائم و حادثات

ضلع گلبرگہ میں 2015کے جرائم و حادثات

شاہ آباد۔13جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع گلبرگہ کے محتلف پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں درج کئی معاملات میں سے 157 معاملات کا پولیس نے سراغ لگانے میں کامیابی حاصل کی ہے اور 1.29کروڑ روپئے مالیتی زیورات رقم سمیت دیگر اشیاء ضبط کر کے اس کے مالکان کے حوالے کردیا ۔ یہ بات ایس پی امیت سنگھ نے بتائی ۔ ضلع کے تمام پولیس اسٹیشنس میں سال 2015ء سے متعلق درج شکایات میں جملہ 157 معاملات کا سراع لگکر 185 بدمعاشوں کو گرفتار کر کے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ۔ سرقہ ‘ مکانات میں چوری ‘ ڈکیتی ‘ قتل ‘ جان سے مارنے کی دھمکی ‘ جہیز ہراسانی‘ ذات کی تضحیک‘ اغوا سمیت متعدد طرح کی شکایات درج کرلی گئیں تھیں ۔ ضلع پولیس پریڈ میدان میں منعقدہ ضبط شدہ اشیاء کو اس کے مالکان کے حوالے کرنے سے قبل میڈیا کو معلومات سے واقف کروایا ۔ انہوں نے بتایا کہ 29,71,460 روپئے کی جملہ مالیت میں 1.49 کلو وزنی طلائی زیورات ‘ 33.635 کلو وزنی چاندی کے زیورات ‘ 69موٹر سائیکلیں ‘ چار فور وہیلرس سمیت دیگر 21 معاملات میں مسروقہ اشیاء کو ضبط کرلیاگیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی کئی ایک معاملات کا سراغ لگانا باقی ہے اور اس کیلئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے ۔ اگر عوام درست معلومات فراہم کریں تو ہم ان کا بھی سراغ لگا لیں گے ۔ ایس پی امیت سنگھ نے کہا کہ موبائیل پر بینک اے ٹی ایم نمبر حاصل کر کے رقم اڑا لینیج کی پولیس کو شکایت درج کروانے سے عوام کو کترا رہے ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے عوام کو باخبر کیا کہ وہ کسی بھی نامعلوم فردکو اپنا انفرادی بینک اکاؤنٹ یا فینانشیل رقمی معلومات فراہم نہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT