Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / ضمانتوں کی تکمیل کیلئے سلمان خان کو مزید دو ہفتوں کی مہلت

ضمانتوں کی تکمیل کیلئے سلمان خان کو مزید دو ہفتوں کی مہلت

ممبئی۔/12جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) بامبئے ہائی کورٹ نے آج فلمی اداکار سلمان خاں کو ضمانتوں کی تکمیل کیلئے مزید دو ہفتوں کی مہلت دی ہے جبکہ سال 2002ء میں ٹکر مارکر فرار ( ہٹ اینڈ رن ) کیس میں بری کرتے ہوئے یہ ہدایت دی گئی تھی۔ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو کالعدم قراردیتے ہوئے سلمان خان کو الزامات سے بری کردیا تھا جبکہ زیریں عدالت نے سال 2002میں سب اربن باندرہ کے ایک فٹ پاتھ پر محو خواب افراد پر حالت نشہ میں گاڑی چڑھا دینے کے الزام میں5سال کی سزائے قید سنائی تھی۔ اس حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ اس فیصلہ کے خلاف سلمان خاں ہائیکورٹ سے رجوع ہوئے تھے۔ جسٹس جوشی نے فلمی اداکار کو الزامات سے بری کرتے ہوئے فلمی اداکار کو ہدایت دی تھی کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 437 ۔ اے کے تحت 25ہزار روپئے کی دو ضمانتیں پیش کریں جس کیلئے دو ہفتوں کی مہلت دی گئی تھی۔ تاہم فلمی اداکار نے کل ہائیکورٹ سے رجوع ہوکر ضمانتوں کی تکمیل کیلئے مزید وقت طلب کیا ہے اور بتایا کہ بعض رسمی کارروائیاں مکمل نہیں کی گئی ہیں جس پر انہیں مزید دو ہفتوں کی مہلت منظور کردی گئی۔

TOPPOPULARRECENT