Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے راہول سنگھ ہائیکورٹ سے رجوع

ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے راہول سنگھ ہائیکورٹ سے رجوع

ممبئی ۔ 11 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ٹیلی ویژن پروڈیوسر راہول راج سنگھ آج ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے بامبے ہائیکورٹ سے رجوع ہوئے ہیں جن پر اپنی اداکار گرل فرینڈ پرتیوشاہ بنرجی کو خودکشی کیلئے مجبور کرنے کا الزام ہے۔ سیشن عدالت نے 7 اپریل کو راہول کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کو مسترد کردیا تھا جس کے بعد وہ ہائی کورٹ میںایک مرافعہ داخَ کیا ہے جسپر کل سماعت ہونے کی توقع ہے ۔ ٹی وی سیریل بالیکا ودھو کی مشہور اداکار پریتوشاہ نے یکم اپریل کو اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی تھی اور متوفیہ کے والدین کی شکایت پر راہول کے خلاف کیس درج کرلیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT