Friday , October 20 2017
Home / سیاسیات / ضمنی انتخابی نتائج : عوام نے کانگریس،ایس پی کو مسترد کردیا : بی جے پی

ضمنی انتخابی نتائج : عوام نے کانگریس،ایس پی کو مسترد کردیا : بی جے پی

نئی دہلی ۔ 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) این ڈی اے کے انتخابی حلقوں میں 12 میں سے 7 ضمنی انتخابات میں کامیابی کے اعلان کے بعد حوصلہ پا کر آج بی جے پی نے کہا کہ کانگریس اور سماج وادی پارٹی حکومت کی ووٹ بینک سیاست ناکام ہوگئی ہے۔ پارٹی کے قومی سکریٹری سری کانت شرما نے ضمنی انتخابی نتائج کو اکھیلیش یادو حکومت کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہوگئی ہے اور عوام نے اس کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے علاوہ کانگریس کی ووٹ بینک پالیسی کو بھی عوام نے مسترد کردیا ہے۔ یو پی کی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ یہ تمام محاذوں پر ناکام ہے۔ ریاست میں کرپشن اور جرائم کی شرح بلند ہوچکی ہے۔ تعلیمات اور حفظان صحت جیسے شعبے انتشار کے عالم میں ہے جن سے عوام کا راست تعلق ہوتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT