Thursday , May 25 2017
Home / ہندوستان / ضمنی انتخاب ‘ بی جے پی کی کامیابی نہیں ۔ پی چدمبرم

ضمنی انتخاب ‘ بی جے پی کی کامیابی نہیں ۔ پی چدمبرم

نئی دہلی 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے آج کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو کوئی حقیقی کامیابی نہیں ملی ہے کیونکہ پارٹی کو 10 کے منجملہ پانچ پر ہی کامیابی ملی ہے اور وہ مدھیہ پردیش میں خود اپنی ایک نشست کانگریس سے ہار چکی ہے ۔ ضمنی انتخابی نتائج کے ایک دن بعد اپنے ایک ٹوئیٹ میں چدمبرم نے کہاکہ 10 نشستوں پر انتخابات ہوئے ۔ پانچ بی جے پی نے حاصل کئے ۔ پانچ غیر بی جے پی جماعتوں نے جیتے ۔ کیا نتائج برابر نہیں ہیں ؟ ۔ انہوں نے کہا کہ آج کی اصل خبر یہ ہے کہ بی جے پی نے آٹیر ( مدھیہ پردیش ) کی نشست کانگریس کے مقابلہ میں ہار دی ہے ۔ سات ریاستوں میں 10 اسمبلی حلقوں کیلئے ہوئے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کو پانچ نشستوں پر کامیابی ملی تھی ۔ کانگریس نے تین اور ٹی ایم سی اور جے ایم ایم نے ایک ایک نشست سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ آٹھ نشستوں پر سابقہ جماعتوں نے ہی کامیابی حاصل کی جبکہ دو نشستیں دوسری جماعتوں نے جیسی ہیں۔ بی جے پی نے دہلی میں راجوری گارڈن کی نشست عام آدمی پارٹی سے چھین لی تھی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT