Sunday , July 23 2017
Home / سیاسیات / ضمیرکی آواز پر ووٹ دیں:میرا کمار

ضمیرکی آواز پر ووٹ دیں:میرا کمار

جے پور۔ 11 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) کی امیدوار میرا کمار نے صدارتی انتخابات کو نظریات کی لڑائی قرار دیتے ہوئے ووٹروں سے ضمیر کی آواز پر ملک کے مفاد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے ۔میرا کمار نے آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضمیر کی آواز میں ایسا جادو ہے جس کا اثر یقینی طور پر پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر وی وی گیری کا انتخاب اس کی مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی بار صدارتی الیکشن دو افراد کے درمیان نہیں بلکہ نظریے کے مسئلے پر ہو رہا ہے جس میں 17 جماعتوں نے متحد ہوکر نسل پرست نظام کو ختم کرنے کیلئے ان کی حمایت کی ہے ۔ صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی عددی طاقت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ اکثریت نہ ہونے کے باوجود وہ ضمیر کی آواز کی بنیاد پر یقینی طور پرانہیں فتح حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کثیر مذاہب، کثیر لسانی، متنوع ثقافتوں اور طرز زندگی والے ہمارے ملک کے تنوع کو رواداری کے نظریہ نے ہی متحد رکھا ہے اور ترقی پسند اتحاد اور اس سے وابستہ پارٹیاں مضبوطی سے اسے تھامے ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بہت بڑی آبادی اسی نظریے کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں کچھ ایسے لوگوں کی حکومت ہے جن کے نظریے سے عدم رواداری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ایسے لوگ دوسروں کے مذہب کی عزت واحترام کے تئیں عدم رواداری کا برتاؤ کر رہے ہیں۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT