Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات / ضمیر کی آواز پر فیصلہ کرنے ششی کلاء کے وفاداروں سے پنیراسلوم کی اپیل

ضمیر کی آواز پر فیصلہ کرنے ششی کلاء کے وفاداروں سے پنیراسلوم کی اپیل

چینائی 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کے چیف منسٹر او پنیرا سلوم نے اپنی حریف ششی کلاء کے وفادار ارکان اسمبلی سے اپیل کی ہیکہ وہ ضمیر کی آواز پر فیصلہ کرتے ہوئے اماں (جئے للیتا) کی قیادت میں تشکیل شدہ موجودہ حکومت کو آگے بڑھائیں۔ انا ڈی ایم کے کی جنرل سکریٹری ششی کلاء کیخلاف سپریم کورٹ کے فیصلہ کے اعلان کے فوری بعد پنیرا سلوم نے یہ اپیل جاری کی جس میں اُنھوں نے کہاکہ ’’چند واقعات کے سبب ان (اماں) کی حکومت کو جاری رکھنے کی راہ میں چند معمولی رکاوٹیں حائل ہورہی ہیں۔ چنانچہ آپ کا فریضہ ہیکہ اس حکومت کو آگے برھانے ضمیر کی آواز پر فیصلہ کریں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT