Monday , September 25 2017
Home / سیاسیات / ضمیر کے مطابق ووٹ کی اپیل، کجریوال کی مجبوری: بی جے پی

ضمیر کے مطابق ووٹ کی اپیل، کجریوال کی مجبوری: بی جے پی

نئی دہلی۔17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) قائد اپوزیشن دہلی اسمبلی وجیندر گپتا نے کہا کہ عام آدمی پارٹی ارکان اسمبلی کی صدارتی رائے دہی میں کراس ووٹنگ سے مجبور ہوکر چیف منسٹر دہلی اور کنوینر عام آدمی پارٹی مجبور ہوگئے کہ اپنے ارکان اسمبلی سے ضمیر کی آواز کے مطابق ووٹ دینے کی اپیل کریں۔ 67 ارکان اسمبلی بشمول 4 اپوزیشن بی جے پی اسمبلی ارکان دہلی اسمبلی میں صدارتی رائے دہی میں اپنے ووٹ کا استعمال کرچکے ہیں۔ گپتا کی پارٹی کے ساتھی رکن اسمبلی او پی شرما نے بھی دعوی کیا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے 10 تا 12 ارکان اسمبلی کجریوال کی بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے کے امیدوار رام ناتھ کووند کی تائید پر ناراض تھے۔ گپتا نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ کجریوال کے برعکس موقف اختیار کرنے پر ارکان اسمبلی ان سے ناراض ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT