Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / طالبات نے گورنر کو راکھی باندھی راج بھون میں تہوار

طالبات نے گورنر کو راکھی باندھی راج بھون میں تہوار

حیدرآباد۔ 18 اگست (سیاست نیوز) راج بھون میں آج بچوں کا تانتا بندھا ہوا تھا جو گورنر کو راکھی باندھنے کیلئے آئے تھے۔ طالبات کی کثیر تعداد قطار میں ٹھہری یکے بعد دیگرے اپنے بڑے بھائی گورنر ای ایس ایل نرسمہن کو رکھشا بندھن کے موقع پر راکھی باندھ رہی تھی۔ راج بھون کو راکھی پورنیما کے موقع پر عوام کیلئے کھلا رکھا گیا اور شہر کے مختلف اسکولس سے آنے والے بچوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ گورنر نے کافی وقت بچوں کے ساتھ گذارا اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رکھشا بندھن ایک ایسا تہوار ہے جہاں بہنیں اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی باندھتی ہیں ، اس سے بہن کی اپنے بھائی سے محبت اور ساتھ ہی ساتھ بھائی کی اپنی بہن سے تعلق خاطر کا اظہار ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رکھشا بندھن ہمارے سماج میں بھائی اور بہنوں کی محبت کو مضبوط بنانے کا تہوار ہے۔

TOPPOPULARRECENT