Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / طالبان جنگ جیت رہے ہیں: اختر منصور

طالبان جنگ جیت رہے ہیں: اختر منصور

کابل۔ 19 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں طالبان کے امیر ملا اختر منصور نے تمام دھڑوں کو اختلافات ختم کرنے اور ان کی قیادت میں متحد ہو کر افغان حکومت کے خلاف لڑنے کا پیغام دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈیا میں تقسیم کیے جانے والے پیغام میں افغان طالبان امیر نے دعویٰ کیا کہ طالبان یہ جنگ جیت رہے ہیں اور پہلے کے مقابلے میں بہت بہتر حالت میں ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ نے 2001 میں افغانستان پر حملہ کر کے طالبان حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا، کئی سالوں تک جاری رہنے والی کشیدگی میں اس وقت تیزی آگئی جب 2014 کے آخر میں امریکی اور اس کی اتحادی نیٹو افواج نے افغانستان سے فوج کے انخلا کا فیصلہ کیا اور شدت پسندوں سے نبردآزما ہونے کا معاملہ ناتجربہ کار افغان فورسز پر چھوڑ دیا۔

TOPPOPULARRECENT