Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / طالبان حملوں میں چھ افغان سکیوریٹی اہلکار ہلاک

طالبان حملوں میں چھ افغان سکیوریٹی اہلکار ہلاک

کابل۔13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) طالبان تخریب کاروں نے دو علیحدہ حملوں میں افغان سکیوریٹی فورسس کے چھ اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ ہلمند کے صوبائی پولیس سربراہ عبدالرحمن بارجنگ نے کہا کہ جنوبی صوبہ کے ایک تلاشی چوکی کے باہر دوہرے خودکش بمبار حملوں میں چار ملازمین پولیس ہلاک اور دیگر سات زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکو اشیاء سے بھرے جیکٹ پہنے ہوئے پانچ تخریب کاروں کو سکیوریٹی فورسس نے گولی مارکر ہلاک کردیا۔ ہلمند میں فوجی ترجمان عبدالرسول رازی نے کہا کہ اس حملے میں ایک سپاہی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ جنوبی صوبہ عرزگان کے ضلع انتظامیہ کے سربراہ رحیم اللہ خلیقی نے کہا کہ سڑک کے کنارے رکھے ہوئے بم کی زد میں آنے والا ایک ملازم پولیس ہلاک اور دیگر چار زخمی ہوگئے۔ ہلمند اور عرزگان میں ہوئے ان حملوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔ طالبان نے ایک سال کے دوران افغانستان میں طالبان حملوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT