Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / طالبان نے قندوز صوبہ میں ایک ضلع پر قبضہ کرلیا

طالبان نے قندوز صوبہ میں ایک ضلع پر قبضہ کرلیا

کابل 20 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) طالبان نے شمال مشرقی صوبہ قندوز میں ایک ضلع پر قبضہ کرلیا ہے جہاں تخریب کاروں نے گذشتہ سال بھی صوبائی دارالحکومت پر کچھ وقت کیلئے کنٹرول حاصل کیا تھا ۔ بعد ازاں انہیں جوابی کارروائی میں یہاں سے بیدخل کردیا گیا تھا ۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔صوبائی پولیس کے ترجمان محمد اللہ باہیج نے کہا کہ تخریب کاروں نے مختلف سمتوں سے خان آباد ضلع ہیڈ کوارٹرس پر حملے کئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سکیوریٹی فورسیس کی جانب سے اس ضلع پر قبضہ بحال کرنے جوابی کارروائی کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ طالبان کے ترجمان ـذبیح اللہ مجاہد نے توثیق کی کہ ان کے لڑا کے ہتھیاروں اور فوجی گاڑیوں کے ساتھ ضلع میں داخل ہوگئے ہیں۔ قندوز صوبائی کونسل کے سربراہ محمد یوسف ایوبی نے کہا کہ سینکڑوں عام شہری لڑائی سے فرار ہوگئے ہیں اور انہوں نے اندیشے ظاہر کئے ہیں کہ اگر مرکزی حکومت نے قندوز پر توجہ نہیں دی تو پھر طالبان سارے قندوز شہر پر قبضہ کرلیں گے جیسا انہوں نے گذشتہ سال کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT