Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / طالبان نے 6 افراد کو پھانسی دیدی

طالبان نے 6 افراد کو پھانسی دیدی

کابل۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام)کابل حکام نے تصدیق کی ہے کہ طالبان عسکریت پسندوں نے چھ افراد کو پھانسی دے کر ہلاک کر دیا ہے۔ ان ہلاک شدگان میں تین افغان فوجی، دو پولیس اہلکار اور ایک عام شہری شامل ہیں۔ افغان صوبے فرح کی پولیس کے ایک سینیئر اہلکار محمد قول عالم  یار کے مطابق ان افراد کو دو ہفتے قبل اغوا کیا گیا تھا۔ شدت پسندوں کے ذرائع کے مطابق طالبان کی ایک عدالت نے ان افراد کو کابل حکومت کے احکامات پر عمل کرنے کے جرم کی پاداش میں پھانسی کی سزا کا حکم سنایا تھا۔ حالیہ ہفتوں کے دوران طالبان نے سرکاری ملازمین کو اغوا کرنے کی کارروائیوں کو تیز کر رکھا ہے۔

TOPPOPULARRECENT