Sunday , October 22 2017
Home / دنیا / طالبان کا موسیٰ قلعہ پر قبضہ

طالبان کا موسیٰ قلعہ پر قبضہ

کابل 27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں طالبان نے ملک کے جنوبی صوبے ہلمند کے اہم ضلع موسیٰ قلعہ پر قبضہ کر لیا ہے۔ موسیٰ قلعہ ہلمند کا شمالی ضلع ہے اور اس مقام سے دیگر جنوبی صوبوں کے ساتھ ساتھ مغربی اور مرکزی صوبوں تک رسائی ممکن ہے۔ ہلمند سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک سو سے زائد طالبان عسکریت پسندوں نے پانچ روز قبل موسیٰ قلعہ پر حملہ کیا تھا۔ مقامی انتظامیہ، بشمول فوج و پولیس نے چار دن کی مزاحمت کے بعد آج کنٹرول کھودیا۔ یاد رہے کہ ہلمند گزشتہ ایک دہائی سے طالبان کی سرگرمیوں کا اہم مرکز چلا آرہا تھا۔ تاہم کچھ عرصے سے یہاں سکیورٹی کی صورتحال خاصی بہتر بھی ہو گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT