Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / طالبان کا ٹرمپ کے نام کھلا مکتوب افغانستان کے تخلیہ کا مطالبہ

طالبان کا ٹرمپ کے نام کھلا مکتوب افغانستان کے تخلیہ کا مطالبہ

کابل ۔15اگست ( سیاست ڈاٹ کام) طالبان نے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کو ایک کھلا مکتوب روانہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکہ کو 16سال کی جنگ کے بعد افغانستان کا تخلیہ کردینا چاہیئے ۔ ایک طویل اور دھمکی آمیز تحریر میں جو انگریزی زبان میں تحریر کی گئی ہے شورش پسندوں نے منگل کے دن صحافیوں کو روانہ کیا ہے ۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ممکن ہے کہ طالبان ٹرمپ کو مشورہ دیں کہ وہ اپنے پیشرؤو کی غلطیوں کا اعادہ نہ کریں اور افغانستان کیلئے امریکی حکمت عملی کا دوبارہ جائزہ لیں ۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ٹرمپ کو امریکہ کا کنٹرول حوالے نہیں کرنا چاہیئے ۔ فوج کے ساتھ امریکہ کی افغان پالیسی بلکہ اعلان کرنا چاہیئے کہ امریکی فوج کا تخلیہ کروایا جارہا ہے ۔ اس میں ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں اضافہ نہیں کیا جائے گا جیسا کہ منصوبہ بنایا جاچکا ہے اس تحریر میں جس میں 1600الفاظ ہیں ۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ تخلیہ سے امریکی فوجیوں کو درحقیقت نقصان سے محفوظ رکھنے کے مترادف ہوگا ۔ اس کے علاوہ افغانستان میں ان کی جنگ اختتام پذیر ہوجائے گی جو ان کے ورثہ میں ملی ہیں ۔

ہندوستانی نژاد تاجر کے انٹرپول وارنٹس
جوہانسبرگ۔15 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) انٹر پول نے ریڈ نوٹس 4ہندوستانی نژاد تاجروں کے خلاف جنوبی افریقہ میں جاری کی ہے ۔ قبل ازیں ان کے خلاف تقریباً 2ارب 50کروڑ مالیتی نایاب گلابی ہیرے کا سودا کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ مبینہ طور پر ان تاجروں نے یہ ہیرا ایک مقامی ہیروں کے ڈیلرسے خریدا تھا اور اس کا سودا ایک روسی مواصلاتی شعبہ کے اہم فرد سے کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT