Wednesday , September 27 2017
Home / دنیا / طالبان کا پولیس چوکی پر حملہ ، چار ہلاک

طالبان کا پولیس چوکی پر حملہ ، چار ہلاک

قندھار (افغانستان) ۔25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار کے مطابق طالبان جنوبی قندھار صوبہ میں واقع ایک سیکوریٹی چوکی کو نشانہ بناتے ہوئے 4 افراد کو ہلاک کردیا۔ یاد رہیکہ جنوبی قندھار صوبہ شورش پسندوں کا سابقہ گڑھ ہے۔ دریں اثناء صوبائی پولیس سربراہ ضیاء درانی نے بتایا کہ سیکوریٹی فورسیس نے افغانی فضائیہ کے تعاون سے طالبان کو منہ توڑ جواب دیا تاہم قیمتی جانوں کے اتلاف کو نہیں روک سکے۔ اگر بروقت کارروائی نہ کی جاتی تو ہلاکتوں کی تعداد بڑھ بھی سکتی تھی۔ ضیاء درانی نے بتایا کہ حملہ میں 7پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ علاوہ ازیں طالبان کی صفوں میں بھی کافی ہلاکتیں ہوئی ہیں اور شاید اسی لئے طالبان کی جانب سے اب تک اس سلسلہ میں کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ دوسری طرف صوبائی ڈپٹی پولیس چیف نثاراحمد عبدالرحیم نے بتایا کہ افغان سیکوریٹی فورسیس نے پکتیا صوبہ میں واقع ایک ڈسٹرکٹ شورش پسندوں کے قبضہ سے آزاد کروالیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT