Friday , September 22 2017
Home / پاکستان / طالبان کی جانب سے لڑکی کو کوڑے مارنے کی ویڈیو جعلی

طالبان کی جانب سے لڑکی کو کوڑے مارنے کی ویڈیو جعلی

اسلام آباد۔ 13 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے سوات میں 17 سالہ لڑکی چاند بی بی کو طالبان کی جانب سے کوڑے مارنے کی ویڈیو جعلی ثابت ہونے پر مقدمہ خارج ج کردیا ہے۔ جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کو چہارشنبہ کے روز بتایا گیا ہے کہ 2002  میں ویڈیو کا واقعہ مبینہ طور پر رونما ہوا تھا تاہم اس کو 2009 ء  میں ریلیز کیا گیا تھا اب جبکہ یہ ویڈیو جعلی ثابت ہو چکی ہے اور اس جعلی ویڈیو کے حوالے سے 2009 ء میں مقدمہ بھی درج کرا دیا گیا ہے لہذا اب اس کی مزید سماعت کی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ویڈیو کی ریلیز ہونے پر سپریم کورٹ نے 2010 ء میں ازخود نوٹس لیا تھا جو گزشتہ روز خارج کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT