Monday , October 23 2017
Home / دنیا / طالبان کی قید سے کینیڈین سیاح آزاد

طالبان کی قید سے کینیڈین سیاح آزاد

ٹورنٹو ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا کے ایک شہری کو جسے 2010ء سے طالبان نے افغانستان میں قیدی بنا رکھا تھا، بالآخر رہا کردیا گیا۔ حکومت کینیڈا کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا۔ کینیڈا کے وزیر برائے امورخارجہ اسٹیفن ڈائن نے کل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کینیڈین سیاح روتھر فورڈ افغانستان کی سیاحت کیلئے گیا تھا جہاں اسے طالبان نے نومبر 2010ء میں گرفتار کرکے اپنا قیدی بنا لیا تھا۔ 2011ء میں طالبان نے روتھر فورڈ کا ایک ویڈیو بھی جاری کیا تھا جہاں 26 سالہ سیاح کو جاسوس بتاتے ہوئے اسے قید کئے جانے کے عمل کو منصفانہ قرار دیا تھا۔ روتھر فورڈ نے طالبان کی منت سماجت کی کہ وہ محض ایک سیاح ہے اور افغانستان کے تاریخی مقامات مقدسہ کی تفصیلی اسٹڈی کیلئے آیا ہے۔ اس نے وضاحت کی تھی کہ وہ محض ایک آڈیٹر ہے اور افغانستان کا دورہ پر سیاح کی حیثیت سے آیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT