Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / طالبان کی ہلمند میں پیشقدمی، جھڑپیں جاری

طالبان کی ہلمند میں پیشقدمی، جھڑپیں جاری

قندھار ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صوبہ ہلمند کیلئے لڑائی میں شدت پیدا ہوتی جارہی ہے جبکہ طالبان کے شورش پسندوں کو روکنے کیلئے افغانستان نے ملٹری کمک روانہ کردی ہے اور عہدیداروں نے ان اندیشوں کو مسترد کردیا کہ یہ شہر طالبان کے ہاتھوں میں پڑ سکتا ہے۔ افغان فورسیس نے شورش پسندوں کے خلاف لڑائی جاری رکھی ہے اور چہارشنبہ کو دیر گئے لشکرگاہ سٹی کے جنوب میں واقع نواضلع پر چھاپہ مارا گیا۔ وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے کہاکہ لشکرگاہ میں سیکوریٹی صورتحال ہمارے قابو میں ہے۔ ہم نے نوا ضلع پر کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔ مضافات میں لڑائی ہنوز جاری ہے لیکن ہم طالبان کو پیچھے ڈھکیلتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس لڑائی میں درجنوں طالبان ہلاک کئے جاچکے ہیں۔ ہلمند میں حالیہ ہفتوں میں لگ بھگ 30 ہزار لوگوں کو اس لڑائی کی وجہ سے نقل مقام کرنا پڑا ہے۔ طالبان ہلمند کے قریب پہنچ چکے ہیں یہاں پرافیون کی کاشت ہوتی ہے۔ افغان فورسیس نے ان شورش پسندوں کو پیچھے ڈھکیلنے کی کوشش کی۔ امریکہ اور افغان عہدیداروں نے بتایا کہ وہ ایک اور شہری مرکز پر طالبان کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ شمالی قندوز شہر میں طالبان کے قبضہ کے بعد گذشتہ ستمبر کو طالبان کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔ 15 سال کی جنگ میںان کی یہ سب سے بڑی کامیابی تھی۔

TOPPOPULARRECENT