Saturday , July 22 2017
Home / دنیا / طالبان کے حملہ میں دو پولیس اہلکار ہلاک

طالبان کے حملہ میں دو پولیس اہلکار ہلاک

کابل ۔ 11 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک افغان عہدیدار کے مطابق طالبان نے مشرقی لغمان صوبہ میں ایک سیکوریٹی چوکی پر حملہ کرتے ہوئے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا جب کہ دیگر سات شہری زخمی ہوگئے ۔ صوبائی گورنر کے ترجمان سرحدی زواک نے بتایا کہ حملہ علی شنگ ڈسٹرکٹ میں پیر کی شب رونما ہوا ۔ زواک نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں جس کے بعد مقام واردات پر انفورسمنٹس کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ سرکاری افواج شورش پسندوں کے ساتھ مسلسل لڑائی کرتی رہی جس کا نتیجہ شورش پسندوں کی پسپائی کی صورت میں سامنے آیا ۔ زواک نے بتایا کہ اعلیٰ سطحی طالبان کمانڈر جس کی آدم خان کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے دیگر چار شورش پسندوں کے ساتھ ہلاک کردیا گیا ۔ بہر حال اس حملہ کے لیے طالبان نے فوری طور پر ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

تھائی لینڈ میں حملہ آوروں کی فائرنگ میں آٹھ ہلاک
بنکاک، 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ میں ایک عمارت کے اندر لوگوں کو یرغمال بناکر نامعلوم بندوق برداروں نے فائرنگ کی جس میں ایک بچہ سمیت کم و بیش آٹھ افراد کی موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ یہ واردات جنوبی صوبہ کرابی میں ہوئی ہے جہاں بندوق بردار حملہ آور پیر کے روز ایک مکان میں داخل ہوگئے اور مکینوں کو یرغمال بناکر ان پر فائرنگ کردی۔یہ صوبہ ساحلی سیاحت کے مشہور ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس واردات میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق واردات کی وجہ شخصی مخاصمت ہوسکتی ہے ۔ پولیس افسر منت انپروم نے بتایا کہ اس حملے میں 5یا 6 بندوق بردار ملوث ہوسکتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT