Wednesday , May 24 2017
Home / پاکستان / طالبان کے دو سخت گیر دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی

طالبان کے دو سخت گیر دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی

اسلام آباد ۔ 12 ۔ اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے طالبان کے دو سخت گیر دہشت گردوں کو پھانسی پر لٹکا دیا ۔ قبل ازیں متنازعہ فوجی عدالتوں نے یہ فیصلے سنائے تھے جن کا احیاء رائیٹس گروپس کی مخالفت کے باوجود دو سال قبل کیا گیا تھا ۔ صوبہ پنجاب کی ایک انتہائی سیکوریٹی والی جیل میں پھانسی کی سزاء پر عمل آوری کی گئی ۔ فوج کے بیان کے مطابق طالبان کے دونوں دہشت گرد انسانیت سوز جرائم میں ملوث نے جن میں بے قصور شہریوں کی ہلاکت ، مسلح افواج اور لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں اور پولیو کے ٹیکے لگانے والی ٹیم کے علاوہ ایک این جی او کے ملازمین پر حملے شامل ہیں ۔ فوج نے البتہ وضاحت نہیں کی کہ دونوں دہشت گردوں پر مقدمات کہاں چلائے گئے اور سزائے موت کب سنائی گئی جبکہ دونوں کی شناحت محمد شاہد عمر اور فضل حق کی حیثیت سے کی گئی جنہیں ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان (TTP) کے فعال ارکان بتایا گیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT