Monday , August 21 2017
Home / دنیا / طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کا کوئی منصوبہ نہیں : افغان عہدیدار

طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کا کوئی منصوبہ نہیں : افغان عہدیدار

کابل۔14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار کے مطابق طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا اور امن بات چیت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ صدر افغانستان اشرف غنی کے ترجمان ہارون چکھن سوری نے کہا کہ ایک چار ملکی گروپ جو افغانستان، پاکستان ، چین اور امریکہ پر مشتمل ہے، کا ایک دوسرے سے ملاقات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیوں کہ قبل ازیں کی گئی ملاقاتوں کے کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آئے تھے۔ چکھن سوری نے کہا کہ ان ممالک نے باہمی ملاقات کے لئے کوئی وقت متعین نہیں کیا ہے کیوں کہ جنوری سے اب تک اس گروپ کی ایک دو نہیں بلکہ پوری پانچ ملاقاتیں ہوچکی ہیں جو کابل اور پاکستان میں ہوئی ہیں۔ ملاقات میں طالبان نے شرکت نہیں کی تھی اور امن مذاکرات میں شریک ہونے سے صاف انکار کردیا تھا۔ اشرف غنی پاکستان پر طالبان کی سرپرستی کرنے کا الزام عائد کرتے ہیں جس کی پاکستان نے ہمیشہ تردید کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT