Sunday , August 20 2017
Home / عرب دنیا / طالبان کے نئے لیڈر کو ایمن الظواہری کی تائید

طالبان کے نئے لیڈر کو ایمن الظواہری کی تائید

دبئی۔11 جون (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری نے نئے افغان طالبان لیڈر ہیبت اللہ اخون زادہ کی تائید کا عہد کیا جن کے پیشرو رہنما امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے۔ امریکی نگرانگار گروپ نے ایمن الظواہری کا 14 منٹ کا ویڈیو اور آڈیو آن لائین پوسٹ کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ اس میں انہوں نے کہا کہ ہم نئے طالبان رہنما ہیبت اخون زادہ کی تائید کا عہد کرتے ہیں اور آپ کی سرپرستی میں مسلمانوں کی سرزمین کے ایک ایک انچ کو آزادی دلانے کے لئے جہاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کزغر سے لے کر اندلوس اور کشمیر سے لے کر یروشلم ، فلپائن سے لے کر کابل اور بخارہ و سمندقند پر قبضوں کو ہم آزاد کرائیں گے۔ اس پیام میں القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کی تصویریں بھی دکھائی گئیں۔ ہیبت اللہ اخون زادہ کو افغان طالبان نے اپنا نیا لیڈر منتخب کیا ہے۔ جبکہ ایک ماہ قبل ملا منصور کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت واقع ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT