Friday , May 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / طالبہ ،کالج کی چوتھی منزل سے گر کر فوت :ریاگنگ کا شبہ

طالبہ ،کالج کی چوتھی منزل سے گر کر فوت :ریاگنگ کا شبہ

میدک۔ 12 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سنگاریڈی کے ایم این آر میڈیکل کالج میں تعلیم حاصل کرنے والی میدک ٹاؤن کے پینو مارکٹ علاقہ میں رہنے والی 20 سالہ لڑکی کماری وی رچنا اپنے ہی کالج کی چوتھی منزل پر سے گر کر ہلاک ہوگئی۔ فوت ہونے والی لڑکی کے والدین اور دیگر رشتہ داروں نے اس بات کے علم میں آتے ہی ایم این آر کالج پہنچ کر رچنا کو حیدرآباد کے ایک خانگی ہسپتال منتقل کیا۔ یہاں دوران علاج طالبہ نے اپنی آخری سانس لی۔ بعدازاں نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ گاندھی منتقل کیا گیا۔ سنگاریڈی کی پولیس کی نگرانی میں ضابطہ کی کارروائی کے بعد طالبہ کی نعش کو میدک لایا گیا، لیکن درمیان میں کچھ دیر کیلئے ایم این آر کالج کے گیٹ کے روبرو نعش کو رکھ کر احتجاج کیا گیا۔ بعدازاں کل شب 10 بجے میدک ٹاؤن میں آخری رسومات انجام دی گئیں۔ لڑکی کے والد وی رمیش قائد ویشا سنگھم لائنس کلب نے بتایا کہ ان کی لڑکی جو فزیوتھراپی کے کورس سال اول میں زیرتعلیم تھی ، ریاگنگ کا شکار ہوئی ہے اور انہوں نے کہا کہ چوتھی منزل پر 5 فٹ سے اونچی دیوار بھی ہے، لیکن اتنی اونچی دیوار پر سے اتفاقی طور پر گرنے کا ہرگز سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، لڑکی کو نیچے پھینکا گیا ہے۔ انہوں نے زاروقطار روتے ہوئے بتایا کہ لڑکی کی آنکھ بطور عطیہ دے دی گئی ہے۔ آخری رسومات میں چیرمین بلدیہ ملکارجن گوڑ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT