Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / طالبہ کا اقدام خودکشی

طالبہ کا اقدام خودکشی

یلاریڈی /6 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسکول کیوں نہیں آرہی ہو کہہکر ہی سہیلی کیسوال کرنے پر بے عزتی محسوس کرتے ہوئے ایک طالبہ نے خود پر کیروسن چھڑک کر اقدام خودکشی کرنے کا واقعہ یلاریڈی منڈل کے گنڈی ماسائی پیٹ موضع میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق موضع سے تعلق رکھنے والے سائیلو ، کشٹماں کی بیٹی گنگامنی جو مقامی اسکول میں آٹھویں جماعت کی طالبہ ہے ۔ چند دنوں سے یہ اسکول نہیں جارہی تھی ۔ جس پر بازو مکان والی سہیلی نے اس سے صرف اتنا پوچھا کہ اسکول کیوں نہیں آرہی ہے ۔ اس کے بعد گنگامنی نے دلبرداشتہ ہوکر کیروسن ڈالتے ہوئے آگ لگاتے ہوئے اقدام خودکشی کرلی جس سے فوری قابو پاتے ہوئے مقامی افراد افراد خاندان والوں نے سرکاری دواخانہ منتقل کیا ۔

TOPPOPULARRECENT