Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / طالبہ کا تعاقب و ہراسانی پر دو طلبہ گرفتار

طالبہ کا تعاقب و ہراسانی پر دو طلبہ گرفتار

پولیس میں شکایت پر شی ٹیم کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /4 جنوری (سیاست نیوز) خانگی کالج کی طالبہ کا تعاقب کرتے ہوئے اسے ہراساں کرنے والے دو طلباء کو شی ٹیم نے گرفتارکرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ احمد بن علی ساکن پھول باغ اور اس کا ساتھی میر سیف علی عابدی ساکن چنچل گوڑہ عابڈس کے خانگی ڈگری کالج کی طالبہ کو آئے دن ہراساں کرتے ہوئے اسے پریشان کررہے تھے ۔ متاثرہ لڑکی کے والد نے حیدرآباد سٹی پولیس کی شی ٹیم کو بذریعہ واٹس اپ شکایت کی جس کے نتیجہ میں شی ٹیم کے سب انسپکٹر شوبھن بابو نے دو نوجوانوں کو اس وقت گرفتار کرلیا جب لڑکی کا موٹر سائیکل پر تعاقب کررہے تھے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ لڑکی کے والد تحریری شکایت دینے سے گریز کیا جس کے نتیجہ میں شی ٹیم ازخود کارروائی کرتے ہوئے دو نوجوانوں کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا اور انہیں گرفتار کرکے مجسٹریٹ کے روبرو پیش کردیا ۔

خاتون کی مشتبہ موت
حیدرآباد /4 جنوری ( سیاست نیوز ) شاہ عنایت گنج کے علاقہ میں ایک خاتون کے مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ شاہ عنایت گنج پولیس کے مطابق 18 سالہ رینوکا جو بیگم بازار علاقہ کے ساکن شنکر ریڈی کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کا شوہر پیشہ سے مزدور تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ 3 جنوری کے دن یہ خاتون مکان میں پیش آئے حادثہ میں جھلس گئی تھی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔

 

TOPPOPULARRECENT