Monday , June 26 2017
Home / جرائم و حادثات / طالبہ کی عصمت ریزی میں ملوث چار افراد گرفتار

طالبہ کی عصمت ریزی میں ملوث چار افراد گرفتار

دو کم عمر لڑکوں کی مدد سے اغواء ، ملزم کا مجرمانہ پس منظر
حیدرآباد ۔ 21 فبروری ۔ (سیاست نیوز)کم عمر انٹرمیڈیٹ طالبہ کی عصمت ریزی میں ملوث چار افراد بشمول دو کم عمر لڑکوں کو چندرائن گٹہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ پٹیل نگر بنڈلہ گوڑہ کی ساکن 17سالہ لڑکی کو اُسی علاقہ کے رہنے والے شیخ سعید باوزیر عرف شیخ صاحب نے چاقو کی نوک پر اُس کا اغواء کرلیا اور بعد ازاں اُس کی عصمت ریزی کی ۔ پولیس کے بموجب باوزیر نے اپنے تین ساتھیوں سعود بن محسن اور دو کم عمرلڑکوں کی مدد سے لڑکی کو ایک پرانے حقہ سنٹر منتقل کیا ، جہاں پر اُس کی عصمت ریزی کی گئی ۔بتایا جاتا ہے کہ لڑکی نے چندرائن گٹہ پولیس سے شکایت درج کروانے کے بعد اُسے طبی معائنہ کے لئے دواخانہ منتقل کیا گیا اور باوزیر اور اُس کے ساتھیوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بابا گلی بنڈلہ گوڑہ کے ساکن باوزیر کے خلاف بعض مزید شکایتیں بھی موصول ہوئی ہیں جس میں کم عمر لڑکوں کو بدفعلی کا شکار بنانے کا الزام ہے ۔ پولیس عہدیداروں نے اپیل کی ہے کہ متاثرہ افراد بغیر کسی ڈر و خوف کے باوزیر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرواسکتے ہیں۔ ملزم کے خلاف سابق میں اقدام قتل اور زدوکوب کے مقدمات درج ہیں ۔ 30 اپریل 2011 کو پیش آئے رکن اسمبلی چندرائن گٹہ اکبرالدین اویسی حملہ کیس میں باوزیر عینی شاہد ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT