Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / طالب علم کا اغواء کرنے والی ٹولی گرفتار

طالب علم کا اغواء کرنے والی ٹولی گرفتار

حیدرآباد /12 مئی ( سیاست نیوز ) کشائی گوڑہ پولیس نے طالب علم کا اغواء کرنے والی ایک ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک کالج کے طالب علم کو 9 مئی کے دن کشائی گوڑہ علاقہ سے اغواء کیا گیا تھا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کارروائی کی ہے۔ محمد ربانی ، ناگرجنا ریڈی ، محمد جیلانی اور ویراشیم نے 17 سالہ بی ٹیک سال اول کے طالبہ علم بھگت کمار کا ا غواء کیا تھا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اغواء کاروں کا وقارآباد سے تعلق ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ناگرجنا ریڈی اور طالب علم کے افراد خاندان کے درمیان رقمی معاملات کا تنازعہ چل رہا تھا اور ذاتی خصومت کیلئے ہی ناگرجنا ریڈی نے منصوبہ تیار کرتے ہوئے بھرت کمار کو اغواء کیا تھا ۔ پولیس کیسرا نے اغواء لڑکے کی والدہ سوسنا کماری کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے اس ٹولی کو گرفتار کرلیا اور طالب علم کو اغواء کاروں کے چنگل سے آماد کروالیا۔

TOPPOPULARRECENT