Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / طالب علم کو شدید زد و کوب کرنے پر ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج

طالب علم کو شدید زد و کوب کرنے پر ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج

حیدرآباد۔/4ستمبر، ( سیاست نیوز) طالب علم کو شدید و زدوکوب کرنے والے ایک ٹیچر کے خلاف لنگر حوض پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گیارہ سالہ تنوش یادو عرف کنہیا ساکن لکشمی نگر لنگر حوض میں واقع ایک خانگی اسکول کا طالب علم ہے، کل شام اسکول انتظامیہ نے کنہیا کے والدین کو فون کرکے اس کے اچانک بے ہوش ہوجانے کی اطلاع دی۔ جس پر اس کے رشتہ دار اسکول پہنچ کر طالب علم کو دواخانہ منتقل کیا۔ آج ہوش میں آنے کے بعد کنہیا نے انکشاف کیا کہ اسے اسکول کے ٹیچر سدھیر نے مبینہ طور پر شدید زدوکوب کیا جس کے سبب وہ بے ہوش ہوگیا تھا۔ اس بات کا پتہ چلنے پر طالب علم کے والدین نے لنگر حوض پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کروائی اور انسپکٹر مسٹر جاوید نے اسکول ٹیچر کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور طالب علم کا بیان قلمبند کرتے ہوئے کیس کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

TOPPOPULARRECENT