Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / طالب علم کی خودکشی

طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد /12 مئی ( سیاست نیوز ) دسویں جماعت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک طالب علم نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 16 سالہ انیل نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ انیل راجیو گرہا کلپا علاقہ کے ساکن راملو کا بیٹا تھا ۔ ایس ایس سی کے نتائج میں ناکام ہوگیا تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

دلبرداشتہ شرابی کی خودکشی
حیدرآباد /12 مئی ( سیاست نیوز ) نریڈمیٹ کے علاقہ میں ایک شخص نے مئے نوشی کیلئے پیسے دینے سے بیوی کے انکار پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ بالاسد جو آر کے پورم علاقہ کا ساکن بے روزگار شراب کے نشہ کا عادی تھا جس نے کل اپنی بیوی سے شراب نوشی کیلئے پیسے مانگا تھے ۔ تاہم بیوی نے انکار کردیا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT