Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / طالب علم کی خودکشی

طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 6 جولائی (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ چوک میں ایک نوجوان نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ میرچوک پولیس کے مطابق 17 سالہ رضوان احمد جو طالب علم بتایا گیا ہے۔ علاقہ کوٹلہ عالیجاہ کے ساکن محمد فاروق احمد کا بیٹا تھا۔ کل شام اس نوجوان طالب علم نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ رضوان گھریلو مسائل سے بھی پریشان تھا۔ یہ بات پولیس نے بتائی۔ کل نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد وہ اپنے گھر واپس آیا اور اپنے کمرے میں چلا گیا۔ تاہم عصر کے وقت اس کی والدہ نے دیکھا وہ پھانسی پر لٹکا ہوا تھا۔ میرچوک پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT