Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / طالب علم کی خود کشی ‘ مودی پر کجریوال کی تنقید

طالب علم کی خود کشی ‘ مودی پر کجریوال کی تنقید

نئی دہلی 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے حیدرآباد میں ایک دلت طالب علم کی خود کشی پر وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ اس مسئلہ میں جس مرکزی وزیر کے خلاف ایف آئی ار درج کی گئی ہے انہیں کابینہ سے علیحدہ کیا جائے اور قوم سے معذرت کی جائے ۔ کجریوال نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ نریندر مودی حکومت کی یہ دستوری ذمہ داری ہے کہ دلتوں کی بہتری کو یقینی بنائے اس کی بجائے مودی کے وزرا نے پانچ دلت طلبا کو نشانہ بناتے ہوئے معطل کروادیا تھا ۔ مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ اور حیدرآباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر اپا راؤ کے خلاف اس طالب علم کی خود کشی کے کیس میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ متوفی طالب علم روہت ویمولا ان پانچ ریسرچ اسکالرس میں شامل تھا جنہیں یونیورسٹی نے گذشتہ سال اگسٹ میں معطل کردیا تھا اور اس پر اے بی وی پی لیڈر پر حملہ کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا ۔ ان طلبا کویونیورسٹی حکام نے ہاسٹل سے باہر بھی کردیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT