Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / طالب علم کی ہاسٹل کی عمارت سے چھلانگ لگاکر خود کشی

طالب علم کی ہاسٹل کی عمارت سے چھلانگ لگاکر خود کشی

حیدرآباد۔ 9 ستمبر (سیاست نیوز) مشیرآباد علاقہ میں ایک طالب علم ہاسٹل کی تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس کے بموجب 18 سالہ ہریش متوطن نظام آباد مشیرآباد میں واقع آریہ ویشیا ہاسٹل میں مقیم تھا اور وہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔ گزشتہ دنوں ہریش کے دو ساتھی انویش اور سیلیش کے موبائیل فونس اچانک غائب ہوگئے جس کے نتیجہ میں ہریش پر موبائیل فونس کا سرقہ کرنے کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔ اس بات کا پتہ چلنے پر ہریش دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے آج دوپہر اچانک ہاسٹل کی تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس مشیرآباد جائے حادثہ پر پہنچ کر ہریش کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا۔ پولیس نے ہاسٹل کے قریب نصب کئے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو ریکارڈنگ کا تجزیہ کیا جس میں ہریش کی چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے کا واقعہ پایا گیا۔ مشیرآباد پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT