Friday , May 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / طالب علم کے غرقاب ہونے کا افسوسناک واقعہ

طالب علم کے غرقاب ہونے کا افسوسناک واقعہ

شاہ آباد۔ /5اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہاگرگہ ( گلبرگہ ) کے قریب دوپہر دو بجے کھنی میں ٹہرے پانی کی جھیل میں سٹی پی یو کالج کے طالب علم محمد افروزغرق ہونے کا المناک واقعہ پیش آیا۔ طالب علم اپنے دوستوں کے ہمراہ گیا ہوا تھا پیر پھسل کر پانی میں گر پڑا اور غرق آب ہوگیا۔ غرقابی کے بعد کئی گھنٹوں تک پولیس نعش کو باہر نکالنے کی کوشش کرتی رہی تاہم رات دیر گئے تک نعش دستیاب ہوئی۔ اسی دوران شیخ قیام الدین جنیدی ( وہاج بابا) نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور پولیس عہدیداروں پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ محمد افروز ( آفتاب احمد ) کے لواحقین کو 25 لاکھ روپیوں کی امداد دی جائے اور اس کھنی کو فوراً بند کردیا جائے۔

ریاستی وزیر کے ٹی آر کا
آج دورہ آرمور
آرمور۔/5اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے تارک راما راؤ ( کے ٹی آر ) آج آرمورکا دورہ کریں گے، وہ ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد اور منی اسٹیڈیم آرمور میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ریاستی وزیر زراعت پوچارم سرینواس ریڈی رکن اسمبلی آرمور جیون ریی، ریڈکواپ چیرمین سید عبدالعلیم نے جلسہ کے مقام کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر پوچارم سرینواس ریڈی نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر کے ٹی آر بحیثیت وزیر پہلی مرتبہ آرمور کا دورہ کررہے ہیں۔ اس طرح اان کے دورہ کو اہمیت کی نظر سے دیکھا جارہا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT