Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / طبی نگہداشت پر شعور کی بیداری شاداں انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کی مسلمہ خدمات

طبی نگہداشت پر شعور کی بیداری شاداں انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کی مسلمہ خدمات

ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی کا خراج تحسین۔ تلنگانہ انٹرنیشنل کائیٹ فیسٹیول کے موقع پر موبائیل ہاسپٹل کے قیام کی ستائش
حیدرآباد۔13جنوری۔ ( پریس نوٹ ) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی کے بشمول سرکردہ شخصیات نے شاداں انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کو خراج تحسین پیش کیا جس نے پتنگ بازی مقابلہ اور فیسٹیول (تلنگانہ انٹرنیشنل کائیٹ فیسٹیول) کے موقع پر موبائیل ہاسپٹل کے ذریعہ طبی خدمات فراہم کیں۔ پتنگ بازی مقابلوں کا آج آغا خان اکیڈیمی میں ڈپٹی چیف منسٹر نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر اکیڈیمی کے سربراہ مسٹر جیفرے فیشر‘ مسٹر ازمیرا چندولال وزیر ایس ٹی ڈیولپمنٹ‘ سیاحت و ثقافت‘ بی وینکٹیش رائو آئی اے ایس سکریٹری یوتھ اڈوانسمنٹ ٹورزم اینڈ کلچرل ڈپارٹمنٹ‘ مسز سنیتا ایم بھاگوت کمشنر ٹورازم‘ جناب افتخار شریف‘ شاداں انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس اور ڈاکٹر وی آر کے ویمنس میڈیکل کالج کے ڈاکٹرس جن میں ڈاکٹر ایس ایل این جاوید‘ ڈاکٹر نور الدین افضل‘ ڈاکٹر احمد‘ ڈاکٹر نصیح الدین‘ ڈاکٹر شلپا اور ڈاکٹر نوشین بھی موجود تھے۔ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی نے شاداں انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کی قائم کردہ فرسٹ ایڈ اسٹیشنس کا معائنہ کیا اور ہیلت کیر اور میڈیکل ایجوکیشن میں اس کی خدمات کی ستائش کی۔ انہوں نے منیجنگ ڈائرکٹر شاداں انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس ڈاکٹر وی آر کے ویمنس میڈیکل کالج‘ لمرا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس اور عیان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کے منیجنگ ڈائرکٹر محمد صارب رسول خان کی کاوشوں اور ان کی انسانیت نوازی‘ طبی نگہداشت سے متعلق شعور بیداری کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ نئی ریاست تلنگانہ میں ڈاکٹر صارب رسول خان اور ان کے ڈاکٹرس کی ٹیم ہیلت کیر سرویسز سے متعلق شعور کی بیداری اور اس کے فروغ کے لئے اپنی منفرد شناخت کی حامل بن چکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT