Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / طب نبویؐ اور عصر حاضر پر قومی کانفرنس

طب نبویؐ اور عصر حاضر پر قومی کانفرنس

کل سنٹرل ریسرچ یونانی میڈیسن میں مقرر
حیدرآباد 27 ڈسمبر (سیاست نیوز) آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس شاخ تلنگانہ کے زیراہتمام سنٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن حیدرآباد کے تعاون سے ایک روزہ طب نبویؐ اور عصر حاضر کانفرنس بروز منگل 29 ڈسمبر کو 9 بجے دن بمقام سنٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن ایرہ گڈہ مقرر ہے۔ ڈاکٹر خواجہ بدرالدین صدیقی صدر استقبالیہ ڈاکٹر ابوالحسن اشرف کنوینر، ڈاکٹر سید زین العابدین خان معاون کنوینر، ڈاکٹر غلام عباس اور ڈاکٹر محمد عبدالمجیب نے بتایا کہ جناب عابد رسول خاں صدرنشین اقلیتی کمیشن آندھرا و تلنگانہ اسٹیٹ افتتاح کریں گے۔ حضرت خواجہ غیاث الدین چشتی سابق دیوان اجمیر شریف، ڈاکٹر منور حسین کاظمی انچارج ڈائرکٹر سی آر آئی یو ایم حیدرآباد بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر محمد خالد صدیقی موظف ڈائرکٹر جنرل سی سی آر یو ایم دہلی صدارت کریں گے۔ اس موقع پر پروفیسر سکندر حسین، ڈاکٹر یزدانی خاں یادگاری لکچر دیں گے۔ ڈاکٹر محمد امجد، ڈاکٹر صمصام الدین محمد یادگاری لکچر دیں گے۔ 3 بجے دن حکیم اجمل خاں کی یوم وفات پر یاد حکیم اجمل خاں منایا جائے گا جس کی صدارت حافظ پیر شبیر احمد سابق ایم ایل سی کریں گے۔ ڈاکٹر محمد عاقل قادری کلیدی خطبہ دیں گے۔ ڈاکٹر سید اسد پاشاہ موظف اڈیشنل اڈوائزر یونانی حکومت حکیم اجمل خاں یادگاری لکچر دیں گے۔ اس موقع پر ریسرچ اسکالرس طب نبویؐ اور حکیم اجمل خاں پر مقالے پیش کریں گے۔ اراکین استقبالیہ کمیٹی نے تمام ادباء، ڈاکٹرس، ریسرچ اسکالرس اور طلباء و طالبات سے بپابندی وقت شرکت کی خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT