Tuesday , May 23 2017
Home / شہر کی خبریں / طب یونانی کی ترقی و خواتین کی صحت پر توجہ ضروری

طب یونانی کی ترقی و خواتین کی صحت پر توجہ ضروری

عالمی یوم خواتین کے موقع پر سمینار ، جوائنٹ کلکٹر حیدرآباد کا خطاب
حیدرآباد ۔ /9 مارچ (پریس ریلیز) جوائنٹ کلکٹر و ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ حیدرآباد شریمتی ایم پرشانتی نے عالمی یوم خواتین کے موقعہ پر دو روزہ قومی سمینار برائے صحت نسواں و نگہداشت خوبصورتی بذریعہ یونانی طب کا افتتاح ڈاکٹراحمد اشرف میموریل یونانی اسپشیالیٹی ہاسپٹل جل پلی کے آڈیٹوریم میں انجام دیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کی مختلف شعبہ حیات میں ترقی ضروری ہے لیکن صحت کی نگہداشت نہایت ہی ضروری ہے ۔ جڑی بوٹیوں اور یونانی طب جیسے دیسی طریقہ علاج کی بڑی اہمیت ہے ۔ علاج و معالجہ کے نقطہ نظر سے بھی اور نگہداشت خوبصورتی کیلئے فی زمانہ Cosmetics کی کافی مانگ ہے اس میدان میں بھی یونانی ادویات یعنی Herbal پروڈکٹ انڈسٹریز کا فروغ ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے عالم یوم خواتین کی مبارکباد پیش کی اور اس دو روزہ قومی سمینار کے کامیاب انعقاد پر آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر افشاں جبین اشرف کو مبارکباد پیش کی ۔ سمینار کا انعقاد و عوامی گروپ آف ہاسپٹلس اور عوامی نگہداشت صحت ماہنامہ کے زیراہتمام عوامی لیباریٹریز کے زیراشتراک مہمان اعزازی پروفیسر آمنہ تحسین ، صدر ویمنس اسٹیڈیز مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ طلباء کو صحتی اصول و نگہداشت نسوانیت کی تربیت دی جائے ۔ ڈاکٹر شہزادی سلطانہ ، پرنسپال، نظامیہ طبی کالج نے کہا کہ اس قسم کا قومی سیمینار سرزمین دکن پر بہ حوالہ طب یونانی پہلی بار منعقد ہوا ہے ۔ ڈاکٹر پروین سلطانہ مہتمم صدر شفا خانہ نے خطاب کیا ۔ پروفیسر افتخار جہاں بیگم ، سابقہ پرنسپال گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج نے صدارت کی ۔ جبکہ واسیعہ نوید سابقہ پرنسپال نے کلیدی خطبہ دیا ۔ تقریب کا افتتاح قرأت کلام پاک سے ہوا ۔ ڈاکٹر افشاں جبین اشرف نے خطبہ استقبالیہ دیا ۔ افتتاحی اجلاس کا اختتام حکیم و ڈاکٹر ابوالحسن اشرف کے شکریہ پر ہوا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT