Saturday , June 24 2017
Home / شہر کی خبریں / طعام خانوں اور ریستوران میں صفائی پر بلدیہ کی مہم

طعام خانوں اور ریستوران میں صفائی پر بلدیہ کی مہم

اشیائے خورد و نوش کے معیار کا جائزہ لینے کی منصوبہ بندی

حیدرآباد۔18ڈسمبر(سیاست نیوز) شہر کے طعام خانوں اور ریستوراں میں صفائی کے متعلق جی ایچ ایم سی کی جانب سے آئندہ ہفتہ خصوصی مہم چلائے جانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ شہر میں موجود ریستوراں اور طعام خانوں کے علاوہ سڑک کے کنارے دستیاب اشیائے خورد و نوش کے معیار کا جائزہ لیا جا سکے۔دونوں شہروں میں بلدیہ کی جانب سے ہوٹل اور ریستوراں میں عدم صفائی کے علاوہ دیگر شکایات کا جائزہ لینے کے متعلق غور کیا جا رہا ہے لیکن ہوٹل مالکین کا کہنا ہے کہ ان کے معیار کی جانچ سے قبل سڑک کے کنارے فروخت کی جانے والی اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا جانا چاہیئے کیونکہ ان ٹھیلہ بنڈیوں پر غیر معیاری خوردنی تیل کا استعمال انسانی صحت کے لئے مضر ہوتا ہے جبکہ سرکردہ ہوٹلوں میں اس طرح کے تیل کے استعمال کی گنجائش نہیں ہوتی۔سڑک کے کنارے فروخت کئے جانے والے اشیاء خورد و نوش بالخصوص دوسہ‘ وڑا اور تلن کے اشیاء کے علاوہ فاسٹ فوڈ میں استعمال ہونے والے خوردنی تیل و دیگر اشیاء کے متعلق مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے عہدیداروں کو جائزہ لینا چاہئے کیونکہ ان مقامات پر جس طرح سے اشیائے خورد و نوش فروخت کی جاتی ہیں انہیں انسانی صحت کے لئے محفوظ قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ۔ذرائع کے بموجب جی ایچ ایم سی کی جانب سے شہر کی ہوٹلوں میں صفائی کے انتظامات کے متعلق جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی جائے گی جو شہر کے تمام ہوٹلوں کا معائنہ کرے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT