Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / طلائی زیورات کا سرقہ کرنے والا شخص گرفتار

طلائی زیورات کا سرقہ کرنے والا شخص گرفتار

نلگنڈہ ۔ 12 جنوری ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع پولیس نے سرقہ کئے گئے طلائی زیورات فروخت کرنے والے فرد کو حراست میں لیتے ہوئے 75 تولہ سونا جس کی مالیت 19.72 لاکھ کو ضبط کرلیا۔ یہ بات ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر وکرم جیت دوگل نے پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتائی ۔ انھوں نے بتایا کہ ضلع کے مریال گوڑہ پولیس ڈیویژن میں واقع واڈاپلی پولیس 4جنوری کو دامرچرلہ میں پٹرولنگ کررہی تھی جہاں پر ایک مشتبہ شخص گھوم رہا تھا پولیس نے دریافت کرنے پر اس نے ضلع گنٹور کے داچپلی کا متوطن بتایا جس کے قبضے سے 5 تولہ سونا بھی ضبط کرلیا ۔ تفتیش پر پتہ چلا کہ 23 سالہ راجپوت راکیش جو راجستھان ریاست کے ساموا موضع سے تعلق رکھتا ہے جو ضلع گنٹور کے داچپلی میں فیانس کی دوکان چلاتا ہے، مہاراشٹرا کے سارقوں سے 10ہزار روپئے فی تولہ سونا خریدکر ضلع نلگنڈہ کے دامرچرلہ میں فی تولہ 15 ہزار روپئے میں فروخت کیا کرتا تھا ۔ پولیس نے راجپوت راکیش کو حراست میں لیتے ہوئے تفتیش پر 70 تولے سونے کے زیورات برآمد ہوئے ۔ پولیس کو گرفتار شدہ شخص سے 75 تولے سونا جس کی مالیت زائد از 19 لاکھ 73 ہزار 500 بتائی گئی ہے کو برآمد کرلیا اور عدالتی تحویل میں پیش کردیا ۔ اس پریس کانفرنس میں ایڈیشنل ایس پی مسٹر گنگارام ، ڈی ایس پی مریال گوڑہ مسٹر گونے سندیپ ، ڈی ایس پی نلگنڈہ مسٹر سدھاکر ، مریال گوڑہ رورل انسپکٹر جے رویندر ، سب انسپکٹر پی وی راگھولو و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT