Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / طلائی زیورات کا سرقہ کرنے والی گھریلو ملازمہ گرفتار

طلائی زیورات کا سرقہ کرنے والی گھریلو ملازمہ گرفتار

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست (سیاست  نیوز) چارمینار پولیس نے گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرلیا جو اپنے مالک مکان سے قیمتی طلائی زیورات کا سرقہ کر کے فرار ہوگئی تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس چارمینار کے اشوک چکرورتی نے بتایا کہ 32 سالہ مائتری جگدیوی متوطن بالکی کرناٹک مسٹر یوگیش گپتا جو ہول سیل میڈیکل کے تاجر ہے، کے مکان میں 22 اگست کو مکان میں موجود طلائی زیورات اور قیمتی نگینے لیکر فرار ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ یوگیش گپتا کی شکایت پر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے جگدیوی کی تلاش شروع کردی تھی اور اس کے مکان واقع عطا پور میں دھاوا کر کے مسروق مال برآمد کرلیا تھا جبکہ وہ اپنے آبائی مقام کیلئے روانہ ہوچکی تھی۔ چارمینار پولیس کی ٹیم نے اندرون 8 گھنٹے گھریلو ملازمہ کا پتہ لگانے میں کامیابی حاصل کرلی اور اسے ظہیر آباد میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمہ کو برآمد شدہ مسروقہ مال کے ساتھ آج میڈیا کے روبرو پیش کرتے ہوئے اسے عدالت کے حاضری کے بعد جیل منتقل کردیا۔

TOPPOPULARRECENT